۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید ابراهیم رئیسی

حوزہ/ ایرانی صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے روز خبر نگاری کے موقع پر تہران میں صحافیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلم اور بیان کی آزادی؛ اسلامی جمہوریہ ایران کا طرہ امتیاز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے روز خبر نگاری کے موقع پر صحافیوں کے ایک اجتماع سے خطاب میں صحافیوں کو عوام اور حکومتوں کے درمیان رابطہ کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافی عوام کے دلوں میں امید کی شمع روشن کریں۔

انہوں نے روز صحافت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور خبرنگاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قلم کو حقیقت بیانی، انسان کی نجات اور لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور حصول کیلئے استعمال کرنا چاہیئے۔

ایرانی صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قلم، صحافی اور تاریخ نگار خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، کہا کہ صحافی اور تاریخ نگاروں کو اپنے پاس موجود وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے مخاطبین کو بہترین معلومات فراہم کرنے چاہئیں، اگرچہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ذرائع ابلاغ بہت پیشرفت کرچکے ہیں، لیکن اس کے باوجود افرادی قوت اور انسانی خدمات سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا میڈیا آج حق کو باطل اور باطل کو حق کے طور پر پیش کرنے میں مصروف ہے، لہٰذا ان حالات میں، آپ کو بہترین دفاعی آلات سے لیس ہوکر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیئے، کیونکہ دشمن عوام کے ایمان اور یقین کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے میڈیا وار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں مایوسی پھیلانا چاہتا ہے، ایسے میں خبر نگاروں کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین میں اظہارِ رائے کی آزادی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، جو کہ ایران کا طرہ امتیاز ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے قلم اور بیان کی آزادی کو شہداء کے خون کی مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے خامیوں اور کمزرویوں کے ساتھ ساتھ خوبیوں کو بھی بیان کرنا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .